عدالتی فیصلہ کو تسلیم کرتا ہوں، ذاتی رہائشگاہ پر خرچ کی گئی سرکاری رقم واپس کردونگا، صدر جنوبی افریقہ

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:15

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیک زوما نے کہا ہے کہ وہ عدالتی حکم کی تعمیل میں اپنی ذاتی رہائشگاہ پر خرچ کی گئی سرکاری خزانہ کی رقم واپس کر دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور اس پر عمل کرونگا، یہ مقدمہ اپوزیشن نے درج کرایا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ جیک زوما نے اپنے گھر میں سوئمنگ پول اور ایک تماشا گاہ بنوانے کیلئے ناجائز دولت کا استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :