انٹرپارٹی الیکشن سے تحریک انصاف میں جمہوریت آسکتی ہے ،عمران خان،الیکشن کمیشن کا کام صرف انتخابات کروانا ہے ،ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پہلے انگلینڈ اور امریکہ کے سسٹم کو پڑھا ، پاکستان میں پہلی بار جنرل(ر) علی قلی خان کے ماتحت کمیشن بنایا ، پارٹی کو ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، نواز شریف اور نجم سیٹھی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دینا چاہئیے، اب لوگ کہہ رہے ہیں میرے مشورے کی وجہ سے ٹیم ہاری، سب چلیں جائیں گے لیکن نجم سیٹھی کہیں نہیں جائیں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف انتخابات کروانا ہے ،ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پہلے انگلینڈ اور امریکہ کے سسٹم کو پڑھا ،ہم نے پاکستان میں پہلی بار جنرل(ر) علی قلی خان کے ماتحت کمیشن بنایا ،پاکستان تحریک انصاف میں الیکشن سے ہی جمہوریت آسکتی ہے ،پارٹی کو ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں،انکا کہناتھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دینا چاہئیے۔

جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ پارٹی الیکشن براہ راست کرائیں گے اتنی بڑی پارٹی کا الیکشن موبائیل فون پر نہیں کروا سکتے ،اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے اسلئے برائہ راست الیکشن کرارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جسٹس وجہیہ الدین نے پارٹی الیکشن کو رد کر دیا تھا ہم نے کہا تھا کہ پارٹی انتخابات کے لئے پینل نہیں بنائیں گے ۔

جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی الیکشن کو رد کردیا ان کا فیصلہ آ گیا ان کا کمیشن بھی ختم ہو گیا ہم نے سوچا تھا کہ ڈائریکٹ الیکشن کروائیں گے جس سے ہر پوزیشن پر ایک الیکشن ہو گا چیئرمین ، صوبائی امیدوار ، ضلعی امیدوار ایک ہی ہو گا ۔ مگر الیکشن نے کہا کہ یہ غیر سیاسی ہے ہم نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لئے انگلینڈ اور امریکہ کے سسٹم کو پڑھا وہ دو سو سو سال پرانی جمہورتیں ہیں اور وہاں یہی سسٹم ہے تسنیم نورانی کا فیصلہ بلکل ذاتی تھا ان کے کسی کام میں کوئی مداخلت نہیں کی جو میرا حق تھا پارٹی الیکشن کمیشن نے وہ بھی لے لیا الیکشن کمیشن کا کام صرف الیکشن کروانا ہے ۔

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی پارلیمنٹ کے اندر ہے جسٹس وجیہہ الدین نے پانچ سے چھ پٹیشن سن کر الیکشن ہی تحلیل کر دیا ۔ پی ٹی آئی ادارہ اس وقت بنے گا جب انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے الیکشن تحلیل ہونے کے بعد ہم نے تسنیم نورانی کی زیر صدارت نیا الیکشن کمیشن بنایا مگر وہ بھی بدقسمتی سے چل نہیں پایا ۔ اب ہم نے نعمان وزیر کو الیکشن کمشنر تعینات کیا ہے انٹرا پارٹی الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور مئی میں اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا ۔

کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور کرکٹ بورڈ کے معاملات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کا کرکٹ بورڈ سے نہ جانا نواز شریف کو الیکشن جتوا نے کا صلہ ہے ۔ پاکستانی ٹیم کرکٹ ٹیم میں تباہی مچی ہوئی ہے اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ میرے مشورے کی وجہ سے ٹیم ہاری، سب چلیں جائیں گے لیکن نجم سیٹھی کہیں نہیں جائیں گے ۔ کرکٹ اس لئے تباہ ہو رہی ہے کہ ایک طرف نجم سیٹھی اور دوسری طرف شہریار خان ہے ۔