چین نے مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل کرانے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:07

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) چین نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ پر پابندیوں والی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنا دی۔ 15 رکنی سلامتی کونسل نے کئی سال قبل بھی مسعود اظہر کا نام اس فہرست میں شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ ان کا القاعدہ سے تعلق واضح نہیں تھا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کا نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے کچھ بنیادی لوازمات کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کی طرف سے بھارتی تجویز کا مسترد کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کے اعتراضات میرٹ اور حقائق قر مبنی نہیں تھے۔ بھارت نے مشعود اظہر پر صرف ایک نیا الزام لگایا تھا کہ وہ پٹھان کوٹ حملہ میں ملوث تھے حالانکہ یہ معاملہ ابھی زیر تحقیقات ہے اور بھارت نے یہ مسئلہ صرف الزامات کی بنیاد پر اٹھای، بھارت کی یہ کوشش اس کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کو بھی ظاہر کرتی ہے خصوصی طور اس وقت جب پاکستان ان تحقیقات میں اس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

سفارتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین نے بھارت کی اس کوشش پر میرٹ اور حقائق پر مبنی موقف اختیار کیا اور اس کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔