بہت بڑی سیاسی شخصیت نے پی سی بی کو شاہد آفریدی کو ٹیم سے نکالنے سے روک رکھا ہے، نجی ٹی وی کا دعویٰ

جمعہ 1 اپریل 2016 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) نجی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بہت بڑی سیاسی شخصیت نے پی سی بی کو شاہد آفریدی کو ٹیم سے نکالنے سے روک رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفرید ی کو آج سے ایک سال پہلے ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ ہوچکا تھا کیوں کہ بورڈ میں بیٹھے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ آفریدی کی گیم اب ختم ہوگئی ہے تاہم وزیر اعظم ہاوٴس سے ایک بہت بڑی طاقتورشخصیت نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ آپ نے آفریدی کو ٹیم سے کسی صورت نہیں نکالنا کیوں کہ پاکستان کی ایک بہت بڑی سیاسی شخصیت آ ل راوٴنڈ کے کھیل کی عاشق ہے جو کہتی ہے کہ وہ چاہے جتنی مرضی ناقص پرفارمنس دیں لیکن کرکٹ بورڈ اسے ٹیم سے نہیں نکالے گا،ا س لیے اگر آفریدی 2020ء تک بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان رہیں تو اس میں اچھنبے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔