کراچی،عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان ،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

جمعہ 1 اپریل 2016 09:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان رہاجبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔ جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکے اضا فے سے فی اونس سونے کی قیمت1236ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار550روپے سے کم ہوکر49ہزار500روپے پرآگئی اسی طرح43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار428روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پربرقراررہی۔

متعلقہ عنوان :