آج سے اتوارتک مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری کا امکان

جمعہ 1 اپریل 2016 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء )جمعہ (شام) سے اتوارکے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری کا امکان ہے تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلا ئیڈ نگ کا خدشہ ہے۔

جمعہ (شام) سے اتوارکے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں اور ڈی ا?ئی خان ڈویڑن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن ) میں کہیں کہیں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہیجمعرات (شام) سے ہفتہ کے دوران شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں ہفتہ/اتوار کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جبکہ شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب( راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویڑن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور فاٹا میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر26، کالام25، پااراچنار18،دروش اور میرکھانی میں17ملی میٹر جبکہ لوئر دیر 06، چترال 05، مالم جبہ، پٹن ،سیدو شریف03، چراٹ، گوپس، پشاور (سٹی)، کاکول، مظفرآباد، کامرہ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد41، پڈعیدن 40، حیدرآباد 39،مٹھی38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :