برآمدات کا زوال مسلسل چوتھی سہ ماہی میں داخل ہو گیا ہے،سٹیٹ بینک،مالی سال2016ء کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی برآمدات میں کمی 14.6فیصد تک پہنچ گئی ہے ،پہلی سہ ماہی میں 14.3فیصد اور مالی سال15ء کی تیسری سہ ماہی میں 9.2فیصد تھی ،رپورٹ

جمعہ 1 اپریل 2016 09:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس امر کو پریشان کن قرار دیا ہے کہ مالی سال2016ء کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی برآمدات کا زوال مسلسل چوتھی سہ ماہی میں داخل ہو گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک نے جمعرات کے روز جاری کردہ مالی سال16ء کی دوسری سہ ماہی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مالی سال2016ء کی دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی برآمدات میں کمی 14.6فیصد سال بسال تک پہنچ گئی ہے جبکہ مالی سال 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں 14.3فیصد اور مالی سال15ء کی تیسری سہ ماہی میں 9.2فیصد تھی ۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران ملکی طلب متحرک رہی اور نان آئل درآمدات مستحکم ہوتی رہی خاص طور پر ملک میں جاری تعمیراتی سرگرمیو ں کی بناء پر مشینری ،فولاد اور دیگر خام مال کی درآمد زیادہ رہی چونکہ ترسیلات زر کی نمو اتنی رفتار سے نہ ہو سکی کہ اس کے بڑھتے ہوئے عدم تواز ن کو ختم کر سکے اس لئے دوسری سہ ماہی میں جاری کھاتے کا خسارہ پہلی سہ ماہی میں کم ہونے کے بعد دوسری سہ ماہی میں 29.1فیصد سال بسال بڑھ گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بیرونی حالات نے پاکستان کے لئے منفی اثرات پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی صف میں شامل ہونے سے قاصر ہے جو اپنی مسابقت بڑھا کر یا ساختی اصلاحات متعارف کرکے اور ان پر عملددرآمدکر کے عالمی کساد بازاری کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں

متعلقہ عنوان :