پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پنجم و ہشتم کے امتحانات2016کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 1 اپریل 2016 09:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء )پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے پنجم و ہشتم کے امتحانات2016کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق پنجم جماعت میں12لاکھ46ہزار507طلبا و طالبات نے شرکت اور نتیجہ79فیصد رہا ۔اسی طرح ہشتم جماعت کے امتحان میں10لاکھ22ہزار906طلبہ نے حصہ لیااور ہشتم کا نتیجہ79.11فیصد رہا ہے۔ نتائج میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کی بڑی تعداد نے پنجم اور ہشتم کی تمامپوزیشنز اپنے نام کرلیں اور اس کے مقابلے میں صوبائی دار الحکومت کا ایک بھی ادارہ پوزیشن لینے میں ناکام رہا ہے۔

نتائج کے مطابق پنجم کے امتحانات2016ء میں سر سید سکول حا صل پور کی بختاور رحمان نے 500میں سے 487نمبر حا صل کرکے پہلی ، الصدیق بروک سکول چنیوٹ کی عیشاء فیاض اور خوشاب کے محمد یاسر نواز نے 486نمبر حا صل کرکے دوسری پوزیشن حا صل کی جبکہ پنجاب گروپ آف کالجز کے پراجیکٹ الائیڈ سکول وہاڑی کے مہدفاروق اور کانونٹ جیسس سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محمد فیضان نے 485 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حا صل کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح جماعت ہشتم کے امتحانات میں حسن پبلک سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایمان فاطمہ نے پانچ سو میں سے 492نمبر لیکر پہلی ،وہاڑی کی پرائیویٹ طالبہ شارقہ بشارت نے 491نمبر لیکردوسری پوزیشن جبکہ گیر یژن پبلک سکول لیہ کی سنیلااحسان نے490نمبر لیکر تیسری پوزیشن حا صل کی ۔پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات دینے کی تقریب گزشتہ روز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے دفتر میں ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سکول ایجو کیشن عبد الجبار شاہین تھے ۔انکے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ناصر اقبال ملک، چیئرپرسن کمیشن پروفیسر خالد حمید ، ٹیچرز ، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ و کریکولم اتھارٹی احمد علی کمبوہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :