مصطفی کمال کا دورہ میرپورخاص، خواتین کا انکی گاڑی پرانڈوں اور پتھروں سے حملہ،گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ،انیس قائم خانی معمولی زخمی ،مصطفی کمال کے کپڑوں کے بٹن ٹوٹ گئے،مخالفین جب پتھر برسا رہے تھے تو میں نے خدا کا شکر ادا کیا ،ہم نے ان لوگوں کے ہاتھ سے پتھر لے کر انہیں قلم دینے ہیں،جب ہم دوبارہ میرپورخاص آئیں گے تو جو لوگ آج پتھر مار رہے تھے وہ ہمارے استقبال کیلئے ہاتھوں میں پھولوں کے ہار لیے کھڑے ہونگے ،پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال کا کارکنوں سے خطاب

جمعہ 1 اپریل 2016 09:40

میر پور خاص(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال کے دورہ میرپورخاص کے دوران خواتین نے انکی گاڑی پر حملہ کردیا ،پتھراؤ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اس دوران انیس قائم خانی زخمی ہوئے جبکہ مصطفی کمال کے کپڑوں کے بٹن ٹوٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو میر پور خاص میں مصطفی کمال کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ان کے حامیوں اور مخالفین ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔

مصطفی کمال کی آمد کے راستوں پر مخالف خواتین جمع تھیں جنہوں نے ان کی گاڑی پر انڈے پر پتھر برسائے ۔مخالفین کی جانب سے پتھرا کے باعث مصطفی کمال کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اس دوران مصطفی کمال کے حامیوں اور مخالفین میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس پر مصطفی کمال بھی بیچ بچا کے لیے آگئے ۔

(جاری ہے)

مخالفین اور حامیوں کی ہاتھا پائی چھڑانے میں مصطفی کمال کی قمیض کے بٹن بھی ٹوٹ گئے۔

اس دوران انیس قائم خانی کے چہرے پر بھی زخم آئے ۔بعد ازاں مصطفی کمال نے انیس قائم خانی کے گھر جا کر کپڑے تبدیل کیے اور دوبارہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین جب پتھر برسا رہے تھے تو میں نے خدا کا شکر ادا کیا ،ہم نے ان لوگوں کے ہاتھ سے پتھر لے کر انہیں قلم دینے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پتھرا سے بچے اور خواتین بھی زخمی ہوئیں ، پتھر کھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیو نکہ اللہ نے تمہیں کار خیر کے لیے چن لیا ہے ۔انکاکہنا تھاکہ جب ہم دوبارہ میرپورخاص آئیں گے تو جو لوگ آج پتھر مار رہے تھے وہ ہمارے استقبال کیلئے ہاتھوں میں پھولوں کے ہار لیے کھڑے ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :