سعودی عرب میں میٹروٹرین کے ٹکٹ کا اعلان ،ورکرزنہیں، فیملیزترجیح ہیں:میٹرواتھارٹی

جمعہ 1 اپریل 2016 10:25

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء)سعودی عرب نے ریاض میٹروسروس کے ہفتہ وارٹکٹ کا اعلان کردیا اور ریاض ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ سات دنوں کا ٹکٹ تقریباً25ریال کا ہوگا۔ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آف ٹرانسپورٹ عبدالرحمان الشالان نے کہاہے کہ ورکرز کی بجائے فیملیز اور شہریوں کو سہولیات فراہم میٹر وکی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق میٹروورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے الشالان کاکہناتھاکہ ریاض کے مختلف حصوں میں ریلوے اور بس ٹریکس سمیت 184سائٹس پر کام جاری تھا ، 2025ء میں میٹرومنصوبے پر نظرثانی کی جائے گی اور فیصلہ کیاجائے گا کہ آیا مزید سٹیشن بنانے چاہیں یا پھر ٹریک میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

ریاض میٹرو منصوبے پر 22بلین ڈالر لاگت آئے گی جس پر دنیا کی معروف تعمیراتی کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ریاض میٹروریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی جبکہ اس میں 85کلومیٹرطویل تین رویہ بس لائن بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :