وزیر اعظم نواز شریف نے اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کی تجویز مسترد کردی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری

جمعہ 1 اپریل 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے پیٹرول 1روپے 50پیسے ‘ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 40پیسے اضافے کی منظوری دیدی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ تجویز کیا تھا جس کی وجہ سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا تھا جس پر وزیراعظم نے اوگرا کی تجویز کو مسترد کیا اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کی منظوری دی ‘ مٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 9پیسے ‘ہائی اوکٹین پیٹرول میں 4روپے 67پیسے ‘کیروسین آئل 5روپے 64پیسے ‘ہائی سپیڈ ڈیزل 1روپے 40پیسے ‘لائیٹ ڈیزل 4روپے 91پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی ۔

(جاری ہے)

لیکن وفاقی حکومت نے صرف پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے چالیس پیسے اضافے کی منظوری ہے ‘اسطرح پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 50پیسے اضافے کے ساتھ 64 روپے 27پیسے ‘ ہائی ڈیزل کی قیمت ایک روپے 40پیسے اضافے کے ساتھ 72روپے 52پیسے ہوگی جبکہ ہائی اوکٹین ‘کیروسین آئل ‘لائیٹ ڈیزل کی سابقہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ہائی اوکٹین 72روپے 68پیسے ‘کیروسین آہل 43روپے 25پیسے ‘لائیٹ ڈیزل 37روپے 97پیسے کی سابقہ قیمتوں میں دستیاب ہوگا ۔ وفاقی حکومت کے مطابق حکومت نے غریب عوام کے روز مرہ استعمال کے باعث مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40پیسے بڑھا دی ہے ،لائٹ ڈیزل ، ہائی اوکٹین اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے صرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج جمعہ سے ہوگا پٹرول کی قیمت فی لیٹر ڈیڑھ روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے چالیس پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ نئی قیمت 72روپے 52پیسے مقررکی گئی ہے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 73 روپے 98پیسے مقرر مٹی کے تیل کی قیمتیں اس لئے نہیں بڑھائی گئی کہ یہ کم آمدنی والے لوگ زیادہ استعمال کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں پانچ روپے چونسٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھجوائی تھی مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے مٹی کے تیل کی قیمت 43 روپے پچیس پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے اوگرا نے پٹرولیم کے تمام پانچوں مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن میں ایک ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دی گئی تیس اپریل تک ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جاسکتے ہیں