ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا کر مسلسل چوتھی بار فائنل میں جگہ بنا لی ،میگ لیننگ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

جمعرات 31 مارچ 2016 10:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل میں پہنچ گئی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے ہرا کر مسلسل چوتھی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انگلش ٹیم 132 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 127 رنز بنا سکی، ایڈورڈ اور بیوماوٴنٹ نے ٹیم کو 67 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا تاہم اس کے باوجود انگلش ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی۔

بیوماوٴنٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میگ لیننگ کو عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 132 رنز بنائے، کپتان میگ لیننگ 55 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، سکیور نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا، جواب میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 127 رنز تک محدود رہی، کپتان شارلوٹی ایڈورڈز اور بیوماوٴنٹ نے ٹیم کو 10 اوورز میں 67 رنز جاندار آغاز فراہم کیا تاہم دونوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔

(جاری ہے)

بیوماوٴنٹ 32 اور شارلوٹی 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ میگن سکٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :