پارلیمنٹ کے قریبی ہوٹل سے مشتبہ ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، نیو دہلی میں پیدا ہونیوالے علی سید نامی مشتبہ ہوٹل ملازم کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا

جمعرات 31 مارچ 2016 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد سیکورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں معروف ہوٹلز کے سٹاف سے تحقیقات کی ہیں۔ پارلیمنٹ سے چند قدم کے فیصلے پر ہوٹل کے ملازم کو مشتبہ قرار دے کر حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منگل کو سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد کے معروف ہوٹل میں کارروائی کرکے علی سید نامی مشتبہ ہوٹل ملازم کو حراست میں لے کر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نیو دہلی میں پیدا ہونے والے علی سید کو سیکیورٹی اداروں نے مشکوک قرار دینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے کمانڈر کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اداروں نے اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کا آغاز کیا ہے اسی طرح اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی اداروں اور ہوٹلز کی نگرانی کے ساتھ ساتھ سٹاف کے ممبران سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار مشتبہ شخص علی سید فیملی سمیت بیس سال قبل پاکستان شفٹ ہوگئے ہیں اور گزشتہ دس سال سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :