محکمہ ایکسائز نے موٹر کار کے دلکش نمبروں کی نیلامی کردی، 1 نمبر6لاکھ 25 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،11 نمبر3لاکھ50ہزار روپے میں دوسرے نمبر پر فروحت، ایک دن میں ایکسائز نے 58 لاکھ21ہزار روپے کا ریونیو جمع کرلیا

جمعرات 31 مارچ 2016 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال موٹر کارکے پرکشش نمبروں کیLEC-16سیرزکی نیلامی ہوئی جس میں1 نمبر6لاکھ 25 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،11 نمبر3لاکھ50ہزار روپے میں دوسرے نمبر پر فروحت ہوا۔ محکمہ ایکسائز نے ایک دن میں 58 لاکھ21ہزار روپے سے زائد رقم کی وصولی کی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں مالی سال مو ٹر کار کی LEC-16پرکشش نمبروں کی سیرز کی نیلامی ڈائریکٹر چوہدری محمدارشد سہل کی ہدایات پر موٹر رجسٹریشن اتھاڑٹی چوہدری قربان شاہد کی نگرانی میں ایکسائز کے آفس فریدکورٹ میں منعقد ہوئی جس میں1نمبر6لاکھ 25 ہزارروپے میں پہلے نمبر پر،11 نمبر3لاکھ50ہزار روپے میں دوسرے نمبرپر اور 786 نمبر2 لاکھ روپے میں تیسرے نمبر پر فروحت ہوا۔

(جاری ہے)

دلکش نمبروں کو نیلام کرنے سے محکمہ ایکسائز انیڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ایک دن میں 58 لاکھ21 ہزار سے زائد رقم کی وصولی ہوئی ہے ۔ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی چوہدری قربان شاہد کاکہنا ہے کہ سال 2016 موٹرکار کی پرکشش نمبروں کی LEC-16سیرز کی نیلامی کے بہت سارے نمبرز ابھی فروحت ہوناباقی ہیں اور ان کا مزید کہنا ہے کہ جولوگ اپنی مرضی کے پرکشش نمبر خریدنا چاہتے ہیں ان کو نیلامی میں اپنی خواہش کے مطابق نمبرز ملنے کا موقع میسر آتا ہے اور محکمہ ایکسائز کالوگوں کوان کی خواہش کے مطابق نمبر فراہم کرنا اچھا اقدام ہے۔