سندھ حکومت کا بھٹو کی برسی پر چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 10:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) سندھ حکومت پیپلزپارٹی کے رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کے 37 ویں برسی کے موقع پر چار اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے رہنماء ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موع پر چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چار اپریل 1979 ء کو ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کی سزا دلائی تھی۔ حکومت سندھ نے برسی کو منانے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ان کی قبر پر چادر اور پھول نچاور کئے جائیں گے اور قرآن پاک کی تلاوت پڑھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :