دھرنا رہنماؤں کے ساتھ بات چیت میں پیر امین الحسنات نے اہم کردار ادا کیا

جمعرات 31 مارچ 2016 09:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے والی حکومتی ٹیم میں وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے اہم کردار ادا کیا ہے ،وزیر داخلہ کی جانب سے مظاہرین کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے پرامن مذاکرات کے زریعے معاملے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھاحکومتی ذرائع کے مطابق موجود ہ حکومت کو حالیہ دھرنے کی وجہ سے درپیش مشکل صورتحال سے نکالنے میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ہے ذرائع کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی حکومت کی کوئی مدد نہیں کر رہی تھی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی احتجاجی مظاہرین کو بزور طاقت اسلام آباد سے نکالنے کے حامی تھے نواز شریف کی کابینہ میں ایک کمزور حیثیت سے شامل مذہبی حلقوں کے طاقتور شخصیت پیر امین الحسنات نے حکومت اور احتجاجی مظاہرین کے رہنماؤں کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے کامیاب مذاکرات کے ذریعے دھرنے کا ختم کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :