بنگلہ دیش، خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

جمعرات 31 مارچ 2016 10:56

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے مرکزی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق یہ وارنٹ گزشتہ برس حکومت کے خلاف گزشتہ برس کیے جانے والے مظاہروں میں ان کے کردار پر جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مظاہروں کے دوران فائر بموں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ استغاثہ کے وکیل شاہ اسلم تعلق دار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری کے یہ وارنٹ پولیس کی جانب سے ایک چارج شیٹ پیش کیے جانے کے بعد جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :