کرکٹ میں ہمارے قومی پرچم کی تذلیل ہورہی ہے ،انڈین کھلاڑیوں کی طرف سے ہیلمٹ پر قومی پرچم کا لوگو لگانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر

جمعرات 31 مارچ 2016 10:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)بھارت میں ایک کرکٹ شائق نے انڈین کھلاڑیوں کی طرف سے ہیلمٹ پر قومی پرچم کا لوگو لگانے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

موہالی کے ایک سماجی کارکن پی الہاس نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ اکثر میچوں کے دوران ہیلمٹ کو وکٹ کیپر کے پیچھے زمین پر رکھ دیا جاتا ہے جو کہ بھارتی پرچم کی تذلیل ہے۔ اس لئے عدالت بھارتی ٹیم کو ہیلمٹ پر لگے پرچم کے لوگو کو اترانے کی ہدایات جاری کرے۔ یاد رہے کہ یہ وہی پی الہاس ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن کے قومی ترانے پڑھنے میں غلطی کی نشاندہی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :