’را“کے 2افسر بھارتی جاسوس کو چاہ بہار سے نکالنے کیلئے ایران پہنچ گئے،کل بھوشن یادیو کا ہینڈلر ”را“ کا جاسوس راکیش عرف رضوان چاہ بہار میں بھارتی سفارتخانے کے قریب موجود ہے،بھارتی حکام نے ایران میں موجود سفارتی عملے کو راکیش عرف رضوان کو کسی تیسرے ملک بھجوانے کا ٹاسک دیدیا

جمعرات 31 مارچ 2016 10:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)بھارت نے ایران میں موجود اپنے جاسوس راکیش عرف رضوان کو کسی تیسرے ملک میں بھجوانے کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں،بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے افسر ششمیت سمیت 2افسر ایران سے بھارتی جاسوس کو نکالنے کے لیے ایران پہنچ گئے ہیں، بھارتی جاسوس ایران کے شہر چاہ بہار میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر چاہ بہار میں بھارتی سفارتخانے کے قریب بھارتی جاسوس راکیش عرف رضوان موجود ہے جو پاکستان میں پکڑے جانے والے جاسوس کل بھوشن یادیو کا ہینڈلر ہے،جس کا انکشاف خود کل بھوشن یادیو نے اپنے وڈیو بیان میں کیا تھا،جس کے بعد بھارتی حکام نے ایران میں موجود اپنے سفارتی عملے کو اپنے جاسوس راکیش عرف رضوان کو کسی تیسرے ملک بھجوانے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ سفارتخانے کی مدد کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے افسر ششمیت سمیت 2 افسران اپنے ساتھی کو چاہ بہار سے نکالنے کے لے ایران میں اپنے سفارتخانے میں موجودہیں ،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چاہ بہار میں موجود بھارتی جاسوس کو کسی بھی وقت چاہ بہار سے دبئی منتقل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :