اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی

جمعرات 31 مارچ 2016 10:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم بھجوادی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی اعلان کیاجائے گا ۔ پٹرول تین روپے سات پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل تین روپے چورانوے پیسے فی لیٹر ، ہائی اوکٹین چار روپے چورانوے پیسے ، ڈیزل ایک روپے باون پیسے اور لائٹ ڈیزل چار روپے 88پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی ہے

متعلقہ عنوان :