صدر اوبامہ کا سانحہ لاہور پراظہارافسوس، امریکی عوام اورحکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکہ پاکستان کاہرممکن تعاون کریگا،میری آپ سے ملاقات بہت جلدہوگی ، شدت سے انتظارکررہاہوں،امریکی صدر کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

جمعرات 31 مارچ 2016 10:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء)امریکی صدرباراک اوبامہ نے سانحہ لاہور پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کے عوام اورحکومت اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکہ پاکستان کاہرممکن تعاون کریگا،میری آپ سے ملاقات بہت جلدہوگی ،جس کا میں شدت سے انتظارکررہاہوں ۔ان خیالات کااظہارگزشتہ شب امریکی صدراوبامہ نے وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فو ن کے دوران کیا۔

امریکی صدرنے امریکی حکومت اورعوام کی جانب سے وزیراعظم کے ساتھ سانحہ لاہورکے واقعے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورخودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کی ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہین ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مددکریں گے ،امریکی صدرنے انسداددہشتگردی کیلئے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کامیابی کااعتراف کیااورکہاکہ آپ کی قیادت میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت ہوئی اورہمیں یقین ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ضرورجیتے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدرکے سانحہ لاہورپراظہارافسوس پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ دشمن معصوم لوگوں کونشانہ بنارہاہے جوآسان ہدف ہے ،حکومت ملک میں چھپے ہوئے دشمن اورانتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہوگی ،پاکستانی حکومت اورعوام کے عزم دہشتگردی کے خلاف روزبروزمضبوط ہورہے ہیں ۔واضح رہے کہ سانحہ لاہورکے باعث وزیراعظم نوازشریف نے 31مارچ کواپنادورہ امریکہ منسوخ کردیا،وزیراعظم واشنگٹن میں نیوکلیئرکانفرنس میں شرکت کرنے کے بعدبھارتی ہم منصب نریندرمودی اورامریکی صدرسے بھی ملاقاتیں شیڈول میں تھیں