میاں محمودالرشید کے خلاف لیڈی ڈاکٹر نے ہر اساں کر نے ‘موبائل چھینے‘دھمکیوں پر کاروائی کیلئے پو لیس کو درخواست دیدی،پنجاب انسٹویٹ آف کارڈلوجی میں ہونیوالی کرپشن کے معاملے پر میاں محمودالرشید پر انتظامیہ سے مک مکاؤ کر نے کے نعرے لگاتی رہی ‘میاں محمودالرشید کے سٹاف نے ویڈیو بنانے پر لیڈی ڈاکٹر فر یحہ کا موبائل چھین لیا ‘میں نے کسی سے کوئی بد تمیزی نہیں کی ‘میاں محمودالرشید کا موقف

بدھ 30 مارچ 2016 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) پنجاب انسٹویٹ آف کارڈلوجی کی لیڈی ڈاکٹر نے موبائل چھینے ‘ہر اساں کر نے اور دھمکیاں دینے پراپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن پو لیس کو درخواست دیدی ’لیڈی ڈاکٹرز نے ز نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی گاڑی کو روک کر دھر نہ دیدیا‘پنجاب انسٹویٹ آف کارڈلوجی میں ہونیوالی کرپشن کے معاملے پر میاں محمودالرشید پر انتظامیہ سے مک مکاؤ کر نے کے نعرے لگاتی رہی ‘میاں محمودالرشید کے سٹاف نے ویڈیو بنانے پر لیڈی ڈاکٹر فر یحہ کا موبائل چھین لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجا ب انسٹویٹ آف کارڈلوجی کی چند روز پہلے لیڈی ڈاکٹرجوریہ نے پی آئی سی میں ہونیوالی کرپشن کی نشاندہی کی جس پر میاں محمودالرشید نے اس حوالے سے کر پشن کا تمام ریکارڈ لیکر انکو معاملے کو اسمبلی میں لیجانے اور ذمہ داروں کو سزا دلوانے کی یقینی دہانی کروائی مگر ڈاکٹر جوریہ کے مطابق میاں محمودالرشید معاملہ اسمبلی کی بجائے عدالت میں لے گئے جس پر انکوائری کمیٹی بن چکی ہے مگر میاں محمودالرشید کے پاس جو ثبوت ہے وہ اب کمیٹی کے سامنے نہیں لا رہے اورمحکمہ صحت سے مک مکاؤ کر لیا ہے جسکے بعد منگل کے روزڈاکٹر جوریہ ‘ڈاکٹر سمرہ اور ڈاکٹر فریحہ سمیت دیگر لیڈی ڈاکٹرزاپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے سیکرٹریٹ پہنچی مگر میاں محمودالرشید نے ان سے بات کر نے سے انکار کردیا جس پر مذکورہ لیڈی ڈاکٹرزا نکی گاڑی کے آگے لیٹ گئی اسی دوران میاں محمودالرشید اور انکے در میان تلخ کلامی بھی ہے ڈاکٹر فر یحہ نے میاں محمودالرشید کے تلخ جملوں کی ویڈ یو بنائی تو انکے سٹاف نے فر یحہ سے موبائل چھین لیا اور مذکورہ ویڈ یو بھی ختم کردی جس پر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر ز نے انکی گاڑی کے آگے دھر نہ دیدیا اور انکے خلاف مک مکاؤ سمیت دیگر نعرے بازی کرتی رہی جبکہ اس حوالے سے میاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ کرپشن کے معاملے پر عدالتی حکم انکوائری کمیٹی بن چکی ہے اس لیے ا ب میں کچھ نہیں کر سکتا اور میں نے ان ڈاکٹرز سے کسی قسم کی بد تمیزی کی ہے اور نہ ہی ایسا سوچ سکتا ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹرز نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں موبائل چھینے ‘ہر اساں کر نے اور دھمکیاں دینے پراپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن پو لیس کو درخواست دیدی ۔

متعلقہ عنوان :