سینیٹر سراج الحق اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ،کراچی اور اسلام آباد میں دھرنا کی صورتحال پر تبادلہ خیال ، مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے وزیر داخلہ و دیگر حکومتی عہدیداران سے رابطے کا فیصلہ

بدھ 30 مارچ 2016 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور اپوزیشن لیڈر سید خورشیدشاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں نے کراچی اور اسلام آباد میں دھرنا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے وزیر داخلہ و دیگر حکومتی عہدہ داران سے رابطے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اس وقت ملک کسی افراتفری اورانتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

حکومت کو آگے بڑھ کر مظاہرین کی بات کو تحمل اور بردباری اور توجہ سے سننا چاہئے ۔دھرنے کے شرکاء پر تشدد ان کی گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑاور طاقت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کے بجائے کوئی اور راستہ اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے طاقت کے استعمال اور پکڑ دھکڑ کا راستہ اپنایا تو یہ خود اس کیلئے سود مند نہیں ہوگا۔