وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس

بدھ 30 مارچ 2016 09:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ساتویں اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منگل کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا اور حالیہ مثبت اقتصادی پیش رفت کا مختصر سا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران اقتصادی اعشارئیے میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے جی ڈی پی کے حالیہ اعدادوشمار کا حوالہ دیا۔

(جاری ہے)

ٹیکس وصولی، مالی خسارہ، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام، سوشل پروٹیکشن ، افراط زر اور زرمبادلہ کے ذخائر سمیت نجی اور زرعی شعبہ میں ان تمام شعبوں میں 203 کے مقابلے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی 2015-16 کے مالی سال میں 5 فیصد جی ڈی پی کا ہدف حاصل کیا۔ انہوں نے ای اے سی کے تمام ممبران سے کہا کہ وہ حکومت کی مزید اقتصادی بہتری لانے میں رہنمائی کریں اس موقع پر سیکرٹری فنانس نے کہا کہ اقتصادی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کے آخر میں کہا کہ حکومت پریس اور الیکرانک ذرائع سے معلومات کی فراہمی کو بہتر بنا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اجلاس میں شرکت اور حکومت کو اپنی قیمتی رائے دینے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :