پودینے اور لہسن سے تمام بیماریوں سے نجات ممکن ہے، چینی ڈاکٹرز کی تحقیق

بدھ 30 مارچ 2016 10:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء )پودینہ ایک انتہائی خو شبو دار بوٹی ہے اس کی 650سے زائد اقسام ہیں اور یہ درمیانے درجہ حرارت میں اگتا ہے ہمارے ملک پاکستان میں یہ ہر موسم میں پایا جا تا ہے پودینے کا بطور دوا استعمال تین صدیوں سے چلتا آ رہاہے روم اور مصر کے لوگ پودینے کو دماغ کو تقویت بخشنے کیلئے استعمال کرتے ہیں یہ سانس کی بد بو بھی دور کرتا ہے پودینے کے بر عکس لہسن انتہائی بد بو دار جڑ ی بوٹی ہے مگر اس کو کھانے سے لا تعداد فوائد حاصل ہو تے ہیں چین میں ڈاکٹروں کی تحقیق کے مطابق لہسن کھانے سے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے مریضوں میں بہت افا قہ دیکھا گیا ہے تپ دق ٹی وی کے مریض بھی سالہا سال سے استعمال کر رہے ہیں اور اس کو بہت فائدہ مند پایا گیا ہے ۔

دق کے مریضوں کو لہسن کھلایا اور سو نگھایا جا تا ہے اور سینے پر ملا جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

پودینے کی چا ئے جگر کو صاف کرنے کا کام کرتی ہے اور گردوں میں پتھری نہیں بننے دیتی۔اس چائے کے پینے سے چہرے کے ان چاہے داغ دھبے بھی صاف ہو جا تے ہیں ، گھبرا ہٹ ، ڈپریشن اور پریشانی میں پودینہ انتہائی مفید ہے ۔اب اگر پو دینہ اور لہسن کو یکجا کر لیا جا ئے تو لہسن کی بد بو کم ہو جا ئے گی اس میں تھوڑا سا ادرک اور سبز دھنیا ملا کر چٹنی بنا لیں تو یہ ہائی بلد پریشر کم کر دیتی ہے ۔

یہ چٹنی بلڈ پریشر کو اعتدال پہ لا تی ہے دہی میں ملا کر دن میں دو با راستعمال کی جا ئے تو دنوں میں بلڈ پریشر اور اس سے وابستہ دماغی پریشانی اور گھبراہٹ میں افاقہ نظر آ تا ہے ۔پودینے میں بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرنے کی خصوصیات ہیں جو جلد کی بیماریاں ختم کرنے میں مدد دیتی ہے سر کا درد ، پھٹوں میں کھچاوٴ، جوڑو ں کا درد پودینے کا قہوہ ان سب کو دور بھگاتا ہے ۔مردانہ کمزوری میں بھی پودینے کا قہوہ اور چٹنی بہت کار آمد ہے۔بچوں کی نیپی سے بننے والے ریشے کو پودینے کے پتے سکون دیتے ہیں تیز بخار کی صورت میں پتوں کو سر پر لگانے سے شدت میں کمی آ جا تی ہے۔