ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ ویانا ملتوی

بدھ 30 مارچ 2016 10:06

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء) آسٹریا کے صدارتی حکام کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ ویانا ملتوی ہو گیا ہے۔ ایرانی صدر کا رواں ہفتے کا یہ دورہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جوہری توانائی کے معاہدے کے بعد انکا یہ دوسرا دورہ یورپ تھا جو کہ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ کی 30 اور 31 تاریخ کو کیا جانے والا ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے اور اسکی آئندہ تاریخ کا بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ ایرانی حکام کی ویب سائٹ نے بھی ایرانی صدر کے دورے کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور بتایا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے۔