پاکستان افغان امن مذاکرات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں،افغان نائب وزیر خارجہ

بدھ 30 مارچ 2016 09:59

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء )افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو افغان میڈیا کے مطا بق امن و استحکام اور علاقائی تعاون کے حوالے سے کابل میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکمت خلیل کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کا خیال ہے کہ پاکستان طالبان کے افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرا ت کی بحالی کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کرنے میں سنجید ہ نہیں ۔

افغان نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان حکومت نے چارفریقی کوآرڈینیشن گروپ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی بنیاد پر طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے تھے ۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو مارچ کے پہلے ہفتے میں مجوزہ امن مذاکرات ہونے کی امید تھی تا ہم ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے میں سنجیدہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :