اسلام آباد ، دھرنے کے شرکاء کو کھانا اور پانی پہنچانے کی کوشش کی پولیس نے ناکام بنا دی ، حلوے کی پانچ دیگیں اورتین ہزارنان وفاقی پولیس نے پہنچنے نہیں دیئے،مظاہرین کا دعوی

منگل 29 مارچ 2016 09:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے شہریوں نے دھرنے کے شرکاء کو کھانا اور پانی پہنچانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کے لئے لائے جانے والے ناشتہ کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دی ، مظاہرین کو صبح کا ناشتہ نہ ملنے کی وجہ سے مظاہرین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مختلف جگہوں پر پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک میں دھرنا دینے والے مذہبی گروپ کے کارکنوں نے دعویٰ کیاہے کہ راولپنڈی سے ان کیلئے لائی جانے والی حلوے کی پانچ دیگیں اورتین ہزارنان وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے ان تک پہنچنے نہیں دیئے ۔گزشتہ روزڈی چوک میں یہ کارکن پولیس اہلکاروں کی ناانصافی پرگلے شکوے کرتے ہوئے دکھائی دیئے ،کارکنوں کاکہناتھاکہ راولپنڈی سے ہمارے ساتھیوں نے خصوصی حلوے کی پانچ دیگیں تیارکرکے بھیجوائی تھیں لیکن راستے میں ہی پولیس والوں نے انہیں غائب کردیااوراس طرح تین ہزارنان راستے میں روک لئے گئے اس کے علاوہ پینے کے پانی کی ہزاروں بوتلیں بھی ان تک پہنچنے نہیں دی گئیں

متعلقہ عنوان :