لاہور،گلشن اقبال پارک خودکش دھماکہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 72ہو گئی ،اموات میں اضافہ کے خدشات تاحال موجود

منگل 29 مارچ 2016 09:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء )گلشن اقبال میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 72ہو گئی ہے،اموات میں اضافہ ہونے کے خدشات تاحال موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال ودیگر ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں میں انتہائی تشویشناک حالت کے زخمیوں کی تعداد 10سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ زخمیوں کی تشویشناک حالت کے باعث اموات میں اضافہ ہونے کے امکانات تاحال موجود ہیں گزشتہ روز جاں بحق ہونیوالے افراد کی ان کے علاقوں میں تدفین کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔