وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی فور جی سپکٹرم کی نیلامی میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت

منگل 29 مارچ 2016 09:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے فور جی سپکٹرم کی نیلامی میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ نے پیر کو 10میگاہارڈز کی فورجی سپکٹرم نیلامی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان اور چےئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ نے سپیکٹرم کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ سپیکٹرم کی نیلامی کیلئے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے میکنزم تیار کیا ہے۔اس موقع پر وزیرخزانہ نے سپیکٹرم کی نیلامی میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ قانون اشترواوصاف،وزیراعظم کے مشیر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ظفراللہ خان اور وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :