محمد یوسف میرے ساتھ پارک گیاوہ حملہ آور نہیں ہو سکتا‘قر یبی ساتھی محمد یعقوب ،وہ یوسف اور ان کا ایک دوست بلال ایک ساتھ موٹر سائیکل پر پارک گئے ،وہاں تصاویر بنوائیں اور نماز پڑھی‘گفتگو

منگل 29 مارچ 2016 09:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء) سانحہ گلشن پارک میں ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے خود کش حملہ آور قرار دیے جانے والے محمد یوسف کے قریبی ساتھی محمد یعقوب نے کہا ہے کہ یوسف ان کے ساتھ پارک گیاوہ حملہ آور نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ وہ،یوسف اور ان کا ایک دوست بلال ایک ساتھ موٹر سائیکل پر پارک گئے ،وہاں تصاویر بنوائیں اور نماز پڑھی۔

(جاری ہے)

یوسف اور بلال دھماکے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ وہ زخمی ہوا۔زخمی محمد یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ وہ یوسف کو گزشتہ 8 سالوں سے جانتا ہے اور وہ دونوں چوبرجی میں ایک مدرسے میں ایک ساتھ بڑھتے تھے‘یوسف بہت اچھا انسان تھا اور اچھرہ میں رہتا تھا جہاں وہ آ ن لائن لوگوں کو قران پاک کی تعلیم دیتا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس کی جانب سے یوسف کی ممکنہ خود کش حملہ آور قرار دیا گیا تھا۔