ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے یہودی بچے کے نانا بن گئے !خبر کا اعلان ٹرمپ کی بیٹی اور بچے کی ماں ایوانکا نے اپنے ٹوئیٹر اکاوٴنٹ پر کیا

منگل 29 مارچ 2016 10:09

واشنتٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء )امریکا کی صدارت کا خواب دیکھنے والے ارب پتی پراپرٹی ٹائیکون ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی رات ایک اور یہودی بچے کے نانا بن گئے۔ اس خبر کا اعلان ٹرمپ کی بیٹی اور بچے کی ماں ایوانکا نے اپنے ٹوئیٹر اکاوٴنٹ پر کیا۔ ایوانکا اپنے والد ٹرمپ کی پہلی بیوی سے ہیں، ٹرمپ نے چیکوسلواکیہ سے تعلق رکھنے والی ایوانا سے 1977 میں شادی کی تھی اور پھر 1992 میں طلاق دے دی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کی 31 سالہ بیٹی ایوانکا کے ٹوئیٹر اکاوٴنٹ کے 18.5 لاکھ فالوورز ہیں۔ ایوانکا ٹوئیٹر اکاوٴنٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے نومولود بچے کو گود میں لے رکھا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹرمپ اور ان کی بیٹی کے لیے مبارک باد کے سیکڑوں پیغامات وصول ہوئے۔ ان میں بعض لوگوں نے ننھے "تھیوڈور جیمز" کو ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے نیگ شگون قرار دیا۔ جیکی نامی ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ : "خدا کا شکر ہے، ایک نیا یہودی بچہ دنیا میں آیا"۔

متعلقہ عنوان :