وزیراعظم جمعرات تک نئی کابینہ تشکیل دیں،عراقی پارلیمنٹ

منگل 29 مارچ 2016 10:09

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم حیدر العبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعرات 31 مارچ تک نئی کابینہ تشکیل دے کر اْسے پارلیمنٹ میں پیش کریں۔ سرکاری ٹیلی وڑن کے مطابق نئی کابینہ کی تشکیل کی وجہ انسداد بدعنوانی ہے۔

(جاری ہے)

چھ ہفتے قبل عراقی وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا اور اب تک وہ اْس پر عمل نہیں کر سکے ہیں۔ طاقتور شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے بھی حیدر العبادی پر مظاہروں کے ذریعے دباوٴ بڑھا دیا ہے کہ وہ ٹیکنو کریٹس پر مبنی کابینہ کو جلد تشکیل دیں۔ الصدر بھی اتوار کے روز اپنے حامیوں کے ساتھ گرین زون میں دیے گئے دھرنے میں شریک ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :