کیتھولک ٹیلی و یژن شروع کرنے والی مدرانجلیکا کی رحلت

منگل 29 مارچ 2016 10:08

الاباما (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)کیتھولک عقیدے کے معروف اور بڑے ٹیلی وڑن چینل اِٹرنل ورلڈ ٹیلی وڑن نیٹ ورک کی بانی مدر انجلیکا انتقال کر گئی ہیں۔ بانوے سالہ مدر انجلیکا کی رحلت ایسٹر سنڈے کو ہوئی۔

(جاری ہے)

وہ تمام عمر امریکی ریاست الاباما کے ایک دیہی علاقے میں واقع عبادت خانے میں قیام پذیر رہیں۔ انہوں نے ٹیلی وڑن چینل کی ابتداء ایک گیراج سے کی تھی۔ کیتھولک دنیا میں وہ ایک ماورائی حیثیت کی حامل تھیں اور گزشتہ کئی برسوں سے خرابی صحت کی شکار تھیں۔