وزارت خزانہ کا وفاقی محتسب و الیکشن کمیشن ملازمین کو جوڈیشل پالیسی کے تحت تنخوائیں و مراعات دینے کے لیے وزیر اعظم کو سمری بھجوانے کا فیصلہ

پیر 28 مارچ 2016 10:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) وزارت خزانہ نے وفاقی محتسب و الیکشن کمیشن کے ملازمین کو جوڈیشل پالیسی کے تحت تنخوائیں و مراعات دینے کے لیے وزیر اعظم کو سمری بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کوالیکشن کمیشن اور وفاقی متحسب کی جانب سے اگاہ کیا گیا تھا کہ عدالتی ملازمین کو مراعات و تنخواہ میں اضافہ کیا جائے مگر وزارت خزانہ دیگر عدالتوں کے ملازمین کی تنخواؤں میں تین گناہ تک اضافہ کر دیا گیا تھا مگر وفاقی متحسب اور الیکشن کمیشن کے ملازمین کی تنخوائیں نہ بڑھائی جا سکی تھی ۔

ذرائع نے بتا یا کہ وزار ت خزانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کی روشنی میں وفاقی متحسب اور الیکشن کمیشن کے ملازمین کی تنخواؤ ں میں اضافہ کے لیے وزیر اعظم سے خصوصی اجازت لینے کے لیے ایک سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔