لاہور،متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہسپتال جانیوالے شفقت محمود خود مشکل میں پھنس گئے،حکومت کیخلاف بھی نعرے بازی، غم سے نڈھال لواحقین نے گھیراؤ کر لیا ، آپ لوگ صرف سیاست کرتے ہیں ‘ساتھیوں نے حصار میں لے کر باہر نکالا

پیر 28 مارچ 2016 09:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جناح ہسپتال جانے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود خود مشکل میں پھنس گئے ، غم سے نڈھال لواحقین نے گھیراؤ کر لیا جس کے بعد ساتھیوں نے حصار میں لے کر وہاں سے رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کا کہنا تھاکہ آپ لوگ صرف سیاست کرنے کے لئے آتے ہیں ، آپ لوگوں کا اور کوئی کام نہیں ۔

صورتحال بگڑتی دیکھ کر شفقت محمود وہاں سے روانہ ہوئے لیکن لواحقین انکے پیچھے چلتے ہوئے کافی دور تک آئے اور ان کا گھیراؤ کر لیا جس کے بعد انکے ساتھیوں نے بڑی مشکلوں سے انہیں اپنے حصار میں لے کر وہاں سے رخصت کر دیا ۔ اس موقع پر بعض مظاہرین نے حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی ۔