وزیر خارجہ نہ ہونے سے ملک اس وقت خارجہ پالیسی کے بغیر چل رہا ہے ، بلاول بھٹو زرداری،نواز شریف اور عمران خان دہشتگردوں سے مزاکرات چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کوملک کا امن تباہ کرنے والے ان دہشتگردوں پر اعتماد نہیں اس لیے ہم دہشت گردوں سے مزاکرات کے حق میں نہیں ہے ، وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت

پیر 28 مارچ 2016 09:59

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے ملک اس وقت خارجہ پالیسی کے بغیر چل رہا ہے ،نواز شریف اور عمران خان دہشتگردوں سے مزاکرات چاہتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کوملک کا امن تباہ کرنے والے ان دہشتگردوں پر اعتماد نہیں اس لیے ہم دہشت گردوں سے مزاکرات کے حق میں نہیں ہے پیپلز پارٹی کے رہنماء و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور کے صدر میاں نوازش علی پیزادہ کی رہائشگاہ میں وکلاء اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے بلال بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری ایک متنازعہ شخصیت ہے انہوں بطور چیف جسٹس ہماری حکومت کے خلاف ہر روز سوموٹو لیتے رہے اور ایک خط نہ لکھنے پر انہوں نے ہمارے منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دیدیا اور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیاکے حامی ہیاور ان کی آزادی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جانوں کی قربانیاں دی 1973 ء میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا اور عدلیہ نے ان کو بے گناہ پھانسی دیدی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک دوروں کو زیادہ وقت دیتے ہے اور پارلیمنٹ کو وقت نہیں دیتے پنجاب صرف تخت لاہور تک نہیں ہے جنوبی پنجاب بھی پنجاب کاحصہ ہے اور پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی کام ہونے چاہیے اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے