را سے مبینہ تعلق،55 سے زائد دینی مدارس کے منتظمین سے پوچھ گچھ کا انکشاف،گزشتہ پانچ سالوں سے قربانی کی ”کھالوں“ کو اہمیت نہ دینے اور بڑے جلسوں کا انعقاد نہ کرنے والے بھی مشکوک قرار

اتوار 27 مارچ 2016 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)وزارت داخلہ کی طرف سے بلوچستان ،کے پی کے اور پنجاب کے 55 سے زائد دینی مدارس کے منتظمین سے ”را سے مبینہ تعلق “ کے حوالے سے پوچھ گچھ کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے پاکستان میں مذموم مقاصد کیلئے دینی مدارس کو مبینہ طور پر فنڈنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم پاکستان کے مختلف اضلاع میں طالبان کا نام استعمال کرنے والے مدارس اور طالبان کے حامی افکار کا پرچار کرنے والے ایسے افراد سے را سے تعلق بارے انکشاف ہوا ہے جومدارس کے زیر اہتمام گزشتہ پانچ سالوں سے بڑے جلسوں کا انعقاد نہیں کر رہے اور نہ ہی قربانی کی ”کھالوں“ کو اہمیت دے رہے ہیں۔

55 سے زائد دینی مدارس کے منتظمین میں سے بائیس کا رہائشی تعلق صوبہ پنجاب سے ہے دوسری طرف حکومت کی جانب سے را نیٹ ورک کیخلاف سخت آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔