نواز شریف ، زرداری،شجاعت سمیت سات سو سے زائد سیاستدانوں کے خلاف غداری کا مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کی وفاقی وزیر داخلہ کودرخواست ، درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے

اتوار 27 مارچ 2016 10:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء )وزیر اعظم نواز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت حسین،خورشید شاہ،اعتزاز احسن،اسحاق ڈار،شیخ رشید احمد،مولانا محمد خان شیرانی،مشاہد حسین سید،خورشید محمود قصوری سمیت سات سو سے زائد سیاست دانوں کے خلاف غداری کا درج مقدمہ فوجی عدالت منتقل کرنے کے لئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کودرخواست بھجوا دی گئی یہ درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 1997کے صدارتی انتخابات کے موقع پر ایک رکن اسمبلی نے بیلٹ پیپر پر پاکستان مخالف نعرہ تحریر کر کے ووٹ ڈالا۔اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان مخالف نعرہ درج کرنے والے رکن کے خلاف کاروائی کی جائے گی جس پر آج تک عمل نہیں ہوا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر 1997 کی اسمبلی کیتمام منتخب اراکین پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔درخواست گزار کا موقف ہیکہ اراکین اسمبلی کے خلاف درج مقدمے کے مدعی کی حیثیت سے اس کے مقدمے کو فوجی عدالت میں منتقل کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں