ممتاز قادری کا چہلم (آج) ہو گا،جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ریڈ زون مکمل سیل

اتوار 27 مارچ 2016 10:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کا چہلم (آج) اتور کو ہو گا،اس موقع پر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں سزائے موت پانے والے ممتاز قادری کا چہلم (آج) اتور کو ہو گا۔ ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر کھڑے کر کے بند کر دیا گیا۔ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو سروس بھی بند ہو گی ۔ریڈزون کی طرف جانے والوں کو مارگلہ روڈ سے راستہ فراہم کیاجائیگا۔ راولپنڈی اسلام آبا د کے داخلی خارجی راستوں پر پولیس کی بھارتی نفری تعینات ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :