منی لانڈرنگ کی روک تھام،نیویارک فیڈنے نیشنل بینک پر کڑی شرائط عائد کردیں

اتوار 27 مارچ 2016 11:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء) نیویارک فیڈنے نیشنل بینک آف پاکستان پر منی لانڈرنگ کی روک تھام اور غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول کے حوالے سے قواعد وضوابط پر پورا اترنے کیلئے کڑی شرائط عائد کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے بینک خفیہ ایکٹ/ اینٹی منی لانڈرنگ( بی ایس اے /اے ایم ایل ) ضروریات کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ بینک کی نیویارک برانچ میں غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے قواعدوضوابط پر پورا اترنے کیلئے نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز اور نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک کے ساتھ تحریری معاہدہ کرلیا ہے حال ہی میں فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور این وائی ایس ڈی ایف ایس کی جانب سے بینک کی شاخ کا معائنہ کیا گیا جس میں انتظامی اور فیڈرل و ریاستی خواتین اور قواعد و ضوابط کے حوالے سے خامیاں سامنے آئی ہیں اس معاہدے کے بعد ایک ماہ کے اندر بینک اور اس کی شاخ ایک تیسرے فریق جو کہ سپر وائزر کیلئے قابل قبول ہوگا ،کے ذریعے بینک کی امریکی ڈالر میں منتقلی کی سرگرمی اور عالمی تر سیلات زر کی منتقلی کا خودمختار جائزہ لیا جائیگا یہ عمل یکم جولائی دو ہزار چودہ سے اکتیس دسمبر دو ہزار چودہ پر محیط ہوگا اس کا مقصد کسی مشتبہ سرگرمی کا پتہ لگانا ہے معاہدے کے تحت بینک کو ساٹھ روز کے اندر ڈی ایف ایس اور نیویارک فیڈ کو تحریری منصوبوں سے آگاہ کرنا ہوگا بینک کی جانب سے شرائط کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں اسے اضافی انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا معاہدے کے تحت نیشنل بینک ریگولیٹرز کو اپنی سہ ماہی کارکردگی سپورٹ جمع کرا نے کا بھی پابند ہوگا