”را“ کے گرفتار افسر نے پاکستان میں دہشت گردوں کو کروڑوں ڈالر دئیے، قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی ، 6 ماہ میں دو بار”را“ کے سربراہ سے ملا بھارتی خفیہ ایجنسی ،را ، کے ایجنٹ کے مزید انکشافات سامنے آگئے،دہشتگردی واقعات میں افغان شہریوں کو استعمال کیا،”را“ کے ایجنٹ کا اعتراف،کل بھوشن دیو نے کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات اور نیٹ ورک سے متعلق تفصیلات سے بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا

اتوار 27 مارچ 2016 11:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27مارچ۔2016ء)کل بھوشن یادیو نے ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلایا ، 6 ماہ میں دو بار "را" کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا ہے کہ حکومت نے امریکہ سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں سے معاملہ اٹھا دیا ، نیٹ ورک کے مزید کئی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو جنہیں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے ان کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو نے ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی اور وہاں سے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کا خفیہ آپریشن چلایا، "را" افسر نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی، کل بھوشن یادیو چھ ماہ میں دوبار "را" کے سربراہ راجندر کھنہ سے ملاقات کی ، ملزم کے انکشافات پر نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت نے معاملہ امریکہ سمیت چھ ممالک کیساتھ اٹھا دیا ہے ، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سیایرانی ویزے پرپاکستان آیا ، ملزم کی تصویر، نیوی کا شناختی نمبر ، بھارتی پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی بھی دکھائی گئیں۔بھارت کی پاکستان دشمنی اب ڈھکی چھپی ہے ، نہ یہ لفاظی والا معاملہ ہے ، حکومت کو چاہئیے کہ انڈین سازش کا پردہ زور و شور سے بے نقاب کرے۔

ادھربلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ حاضر سروس نیوی افسر کل بھوشن دیو نے کراچی اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے قائم نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشاف کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کل بھوشن دیو نے کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور وہاں بنائے گئے نیٹ ورک سے متعلق تفصیلات سے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ۔ کل بھوشن دیو نے کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی فنڈنگ کی تمام تفصیلات کی فراہمی کے علاوہ دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کو بھی استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تمام دہشت گردوں کے نام سمیت تمام تفصیلات بتادی ہیں۔