ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،کیا اس کارکردگی پر کھلاڑیو ں کو پھانسی لگا دیں :وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،قومی کرکٹرز ہمارے ہیروز ہیں ،کیا اس کار کردگی پر کھلاڑیو ں کو پھانسی لگا دیں ؟۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ٹوٹوئنٹی میں ہار پر کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا ،شکست پر تنقید ہوتی ہی ہے لیکن جھوٹ اور حقائق سے منافی باتیں نہیں کی جانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر کرپٹ لیڈرز اور مافیا کے خلاف تو کو ئی کارروائی نہیں ہوتی ،اگر قومی ٹیم ہار گئی ہے تو کیا اس کا ر کردگی پر کھلاڑیوں کو پھانسی لگا دیں ؟۔واضح رہے کہ میڈیا میں خبر نشر ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ہار پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں کوچ،کپتان اور منیجمنٹ کوبلا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :