جیکب آبادمیں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کو مارپیٹ کے بعد زندہ دفنادیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 09:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)جیکب آبادمیں سیاہ کاری کے الزام میں بھائی نے بہن کو مارپیٹ کے بعد زندہ دفنادیا ،پولیس نے کارروائی کے بجائے ماموں کی مدعیت پر قتل کا مقدمہ سیاہ کاری کے الزام کی زدمیں آنے والے نوجوان پردرج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدر تھانے کی حدود میں واقع قصبہ عظیم شاہ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں مسمات گلاب بی بی ولد ملنگ شاہ کو زندہ دفنانے کا انکشاف ہواہے معلوم ہواہے کہ تین روزقبل مسمات گلاب بی بی کو بھائی اصغر شاہ نے لاڑکانہ کے رہائشی نوجوان حاجی خان جاگیرانی سے سیاہ کاری کاالزام دے کر سخت تشدد کا نشانہ بنایا اوربیہوشی کی حالت میں گھر کے قریب دفنا دیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے سیاہ کاری کے الزام کے زد میں آنے والے نوجوان حاجی خان جاگیرانی کے خلاف مقتولہ کے ماموں پیر شاہ کی مدعیت پر زبر دستی گھر میں داخل ہونے کا مقدمہ درج کیاگیاہے، واقع کے بعد ملزمان گھر خالی کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔