برسلز دھماکوں میں 2امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:08

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء)امریکی محکمہ خارجہ نے برسلزمیں حالیہ دھماکوں میں 2امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزکے مصروف ترین مارکیٹ میں دہشتگردی کے واقعات اورفائرنگ کے تبادلے میں 3افرادہلاک ہوگئے ،امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ برسلزمیں دھماکوں میں 2امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں ،تاہم متعددامریکی شہری تاحال لاپتہ ہیں