کوریا ئی نژاد امریکی شہری کا فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کا اعتراف

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:07

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) شمالی کوریا میں گرفتار کوریائی نژاد امریکی شہری نے ریاست کے فوجی راز چوری کرنے کی کوشش کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو اور چینی نیوز ایجنسی شنہوا نے گذشتہ روز بتائی۔ کِم ڈونگ چْل نامی اس شخص نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس نے امریکی شہریت اختیار کر لی تھی اور اسے گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کیوڈو کے مطابق پیونگ یانگ میں میڈیا کے سامنے چْل نے یہ اعتراف کرتے ہوئے معافی کی درخواست کی ہے۔