روس نے کورائل جزائر پر میزائل اور ڈرون نصب کر دیے‘ سیرگئی شوئیگو

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:07

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) روس نے کورائل جزائر پر میزائل اور ڈرون نصب کر دیے ہیں‘ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق فوجی دستوں کو اسلحے سے لیس کرنے کا عمل جاری ہے اور چوکیاں بھی قائم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے بقول علاقے میں نیوی کے ایک یونٹ کو تعنیات کرنے کے بارے میں سوچ ویچار بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد سے روس اور جاپان کے درمیان ان جزائر کی ملکیت پر تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ جاپان کورائل کے چار جنوبی جزائر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اسی تنازعے کی وجہ سے روس اور جاپان کے مابین باقاعدہ کوئی امن معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :