شامی فوج نے تاریخی شہر پالمیرا پر قبضہ کر لیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:05

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) شامی فوج نے تاریخی شہر پالمیرا کے مرکز پر قبضہ کر لیا ہے۔ شامی فوج کے بیان کے مطابق پالمیرا کے مرکز سے داعش کے جنگجو پسپا ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران اس شدت پسند تنظیم کو شدید جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ داعش نے ایک سال قبل دو ہزار سال پرانے اس شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ ایک سال کے دوران یہ شدت پسند تنظیم پالمیرا کے کئی تاریخی مقامات کو تباہ بھی کر چکی ہے۔ پالمیرا عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :