27 افریقی اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ کا انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہفتہ 26 مارچ 2016 10:05

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26مارچ۔2016ء) 27 افریقی اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس اتفاق رائے کا اظہار مصری تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے ’ساحل صحاران اسٹیٹس‘ کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک قرارداد پر اتفاق رائے ہوا ہے جو رکن ممالک کے صدور کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ اس قرارداد میں خفیہ معلومات کے تبادلے کے علاوہ سرحدوں کی مشترکہ نگرانی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ایک ’انسداد دہشت گردی سینٹر‘ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ دو روزہ اجلاس گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔