ورلڈ کپ ٹی 20 : آسٹریلیا ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے رحم وکرم پر، کسی ٹیم کی جیت اور ہار سے دوسری ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے،سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بھارت کو آسٹریلیا سے جیتنا ضروری ہے بھارت کی شکست سے پاکستان کوبھی فائدہ ہوسکتا ہے آسٹریلیا کو ہر دو میچ جیتنے ضروری ہیں

جمعہ 25 مارچ 2016 09:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء) ورلڈ کپ ٹی 20 گروپ اے میں آسٹریلیا ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے رحم وکرم پر ہیں کسی ٹیم کی جیت اور ہار سے دوسری ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ، سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بھارت کو آسٹریلیا سے جیتنا ضروری ہے بھارت کی شکست سے پاکستان کوبھی فائدہ ہوسکتا ہے آسٹریلیا کو ہر دو میچ جیتنے ضروری ہیں پاکستان کو ان رہنے کیلئے آسٹریلیا سے ہائی مارجن سے جیتنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ٹی 20 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم نے انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک تین میچوں میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے وہ بھی پاکستان نے کوالیفائر ٹیم بنگلہ دیش کو ہراسکی ہے جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں میچز میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں میچز ہار گئی اس طرح بھارت نے دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہرایا لیکن رن ریٹ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کی کشتی بھی ابھی تک ہچکولے کھارہی ہے جبکہ پاکستان اچھے رن ریٹ کی وجہ سے اب تک ٹورنامنٹ میں موجود ہے ورنہ اب تک پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہوتی اس طرح آسٹریلیا ٹیم بھی نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد بنگلہ دیش سے بھی کوئی اچھے فرق سے نہیں جیتی جس کی وجہ سے آسٹریلیا کا رن ریٹ بھی منفی ہے اب تینوں ٹیموں کو اپنی ابنی بقا کی جنگ لڑنی ہے جبکہ پاکستان کو آسٹریلیا سے جیت کے علاوہ بھارت کی آسٹریلیا سے شکست بھی درکار ہے اس طرح پاکستان ٹیم ایک بار پر روایتی حریف بھارت کی شکست کے رحم وکرم پرہے جبکہ بھارت آسٹریلیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جاسکتی ہے لیکن آسٹریلین کینگروز بھارتی سورماؤں اور پاکستانی شاہینوں کو دبوچنے کے بھرپور جوش میں ہے کیونکہ آسٹریلیا ٹیم دونوں ٹیموں کو بھی سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے اس طرح تینوں شکست کے بعد ٹیموں کی سیمی فائنلز میں شمولیت ایک دوسرے کی شکست اورجیت پر انحصار کررہی ہے

متعلقہ عنوان :